250

سب ڈویژن مستوج کے خالی پوسٹوں پر سرکاری افیسرز کی تعیناتی جلد از جلد کرواکر عوامی مشکلات کو حل کیا جائے۔سردارحکیم بونی

بونی (نامہ نگار)ممبر تحصیل کونسل یوسی چترال سردارحکیم نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ یوسی سب ڈویثرن مستوج 8400 مربع کلومیٹر پر محیط ایک بڑا تحصیل ہے علاقے کے عوام کو پہلے سے سب تحصیل لیول پر نائب تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا اور اب دو AAC کا تبادلہ ہوکر کافی عرصہ ہوا ہے اور ان کی جگہ دوسرے افیسرز تعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے ایک اے سی اور صرف ایک تحصیلدار کے لیے تمام جہگوں میں جاکر عوامی مسائل حل کر نا ناممکن بن گیا ہے اور عوام کو چھوٹے لیول کے کام نمٹانے کے لیے دور دراز علاقوں سے ایک سو پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے بونی آنا پڑتا ہے اور عوام انتہائی پریشانی سے دوچار ہے۔ لہذا تمام پوسٹوں پر سرکاری افیسرز کی تعیناتی جلد از جلد کرواکر عوامی مشکلات کو حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں