239

مرادرسول حضرت عمرفاروق کے یوم شہادت پرعام تعطیل کی اعلان کرنے میں صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اہلسنت والجماعت

چترال (پریس ریلز)اہلسنت والجماعت ضلع چترال کے امیرحافظ خوش ولی خان ولی جنرل سیکرٹری مولاناجاویدالرحمن ،مولاناسراج احمدنے ایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت مرادرسول خلیفہ ثانی جسکو بنی کریمﷺنے اسلام کی سربلندی کے لئے مانگاتھاکے یوم شہادت کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کرکے محب وطن اسلام دوستی کاثبوت دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اہلسنت والجماعت کے دیرینہ مطالبے پرعمل کرکے کے پی کے حکومت کی طرح خلفاء راشدین کے آیام پرچھٹی کااعلان کریں۔اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے ضلعی حکومت پربھی زوردیاکہ چترال کی ضلعی حکومت خلفاء راشدین کے آیام پرسمینار منعقدکریں اورمسلمانوں کوان عظیم شخصیات کی مبارک زندگی سے روشناس کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں