191

 عوامی نیشنل پارٹی کا بونی میں رابطہ کاری اجلاس۔چیئرمین فیض الرحمن کا درجنوں رفقاء اور ہم خیالوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان

چترال(بشیر حسین آزاد) گذشتہ روز عوامی رابطہ کاری کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی چترال کے ضلعی اہلکاروں کا بونی کے مقامی عمائیدن کے ساتھ ایک اجلاس فیض الرحمن چیئرمین کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔جس میں بونی اور دیگر دیہات سے تعلق رکھنے والے بااثر شخصیات اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں اے این پی کے دور حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور پارٹی کے اعلیٰ قیادت کی چترال اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ خصوصی عقیدت اور محبت کا اظہار ہوا۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے مجوزہ دورہِ چترال کے موقع پر اُن کا بھرپور انداز میں استقبال ہوگا۔اور یہاں کے عمائدین اے این پی میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ شمولیت کا اعلان بھی کرینگے۔جوکہ نہ صرف سابق وزیراعلیٰ کے بے مثال خدمات کا اعتراف ہوگا بلکہ آئیندہ کے لئے بھی چترال کی ترقی اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کی طرف ایک قابل بھروسہ راہ متعین ہوگی۔چیئرمین فیض الرحمن جو اے پی ایم ایل چترال کے ضلعی جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں اور علاقے کے ایک بااثر شخصیت اور اونچے سیاسی قدوقامت کے حامل سیاسی قائد ہیں نے اپنے درجنوں رفقاء اور ہم خیالوں کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اے این پی کے ضلعی قائدین نے اُن کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت پارٹی کے ایک مضبوط سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں