172

جنجریت کوہ میں فوڈ پوئزننگ، ڈی ایچ او چترال کا فوری اقدام کرنا قابل تحسین ہے۔پی ٹی ائی دروش

دروش(نامہ نگار) گذشتہ دنوں دروش کے دور افتادہ گاؤں جنجریت کوہ میں فوڈ پوئزننگ ہو کر سینکڑوں افراد کے حالت غیر ہوگئی۔اس افسوس ناک واقعے پر پاکستان تحریک انصاف دروش کے رہنماؤں فاروق علی شاہ،بہرام سید ،جہانزیب وغیروں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ گاؤں پہاڑی اور راستہ دشوار گذار ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے کے قلیل مدت کے دوران سینکڑوں مریضوں کو دروش ہسپتال منتقل کر کے بروقت ہنگامی بنیادوں پر قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف ،بلعموم جبکہ اس سارے واقعے کو نہایت جانفشانی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے دروش اور متاثرہ گاؤں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بنفس نفیس خود موقع پر پہنچنے پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسراراللہ بلخصوص خراج تحسین کے مستحق ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ محکمہ صحت چترال کے افسران اور اسٹاف ائندہ بھی اس طرح کے ایمرجنسی صورت حال میں قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانے میں کر دار ادا کریں گے اور ہم ایس ایچ او دروش نزیر شاہ ،چترال سکاؤٹس کے جوان اور کیپٹن شبیر احمد اور مقامی نمائندگاں، ناظمین صاحبان اور دروش کے غیور رضاکاروں کا بھی بے حد مشکور ہیں کہ وہ بروقت ہسپتال پہنچ کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے میں مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں