215

اختلافات سےقطع نظرہوکرمسئلہ کشمیرپرحکومت کےساتھ ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد:(نیوزبائی ملت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اختلافات سے قطع نظر ہو کر مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہیں،بھارتی جارحیت پر وزیراعظم محمد نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ بھارتی جارحیت سے متحد ہو کر ہی لڑا جاسکتا ہے۔پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاک بھارت تعلقات کا اہم موڑ ہے،اختلافات سے قطع نظر مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہیں،بھارتی جارحیت پر وزیراعطم محمد نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی حکومت کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے متحد ہوکر ہی نمٹا جاسکتا ہے،قومی سلامتی کے اہداف مل کر کام کرنے سے حاصل ہوں گے،طاقت سے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکل سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں