218

معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی

گلگت(ارسلان علی۔۔نیوزپامیرٹائمز) آیس سی او گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والی ٹیلی کام ادارہ سپیشل کمیونیکیشن (SCO) نے مشہور پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کواپنابرانڈ ایمبیسڈر مقررکردیا ہے۔پیر کے روز معاہدے پردستخط کی یہ تقریب ایس سی او ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں منعقدہوئی۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجرجنرل عامرعظیم باجوہ اور ادارے کے دوسرے عہدیداران موجود تھیں۔ ثمینہ بیگ کاشمارپاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بلندی ترینچوٹیاں سرکرنے والے کوہ پیماؤں میں شمار ہوتاہے اور وہ پہلی کم عمر مسلم اور پاکستانی خاتون کوہ پیماہے، جس نے21سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کوسرکیا ہے۔ ثمینہ بیگ کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے دنیاکے سات بڑے چوٹیوں کو سرکیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ملک کے کسی بھی حصے میں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل رہیں، ثمینہ بیگ ادارے کے ساتھ مختلف میڈیاہاوسزکے ذریعے ایونٹس منعقدہ کرکے SCO کی تشہری مہم کوتوثیق اور فرو غ ددیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں