221

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلو ں میں توسیع

چترال (شیر محمد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 21اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے بتایا کہ خزاں 2016کے داخلے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تمام پروگرام کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں21 اکتوبر 2016 تک سینگل لیٹ فیس کیساتھ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ ، مستوج، بریپ ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو سنٹروں میں دستیاب ہونگے اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔
مذید معلومات کے لئے ویب سائڈ www.aiou.edu.pkاورذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 0943-412138 ۔0943413419

رفیع اللہ خان
ریجنل ڈائریکٹر
علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی چترال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں