193

چترال ٹاؤن بجلی گھر تیاری کے آخری مراحل میں داخل/ بجلی کی سپلائی چند ہفتوں میں متوقع

چترال (نامہ نگار) ایس آر ایس پی کی طرف سے برموغ گولین میں چترال ٹاؤن کے لئے تعمیر ہونے والے 2میگاواٹ بجلی کے سامان سائٹ پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ مشینری کی تنصیب کیلئے بھاری کرین بھی اگلے چند روز میں سائٹ پر پہنچ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز قبل بجلی گھر کا ایک ٹربائن چترال پہنچ گیا تھا مگر سائٹ تک راستے کی کشادگی کا مسئلہ درپیش تھا جسے کمیونٹی کے مشاورت کے بعد گذشتہ روز مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد مشینری کو سائٹ پر پہنچانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد کے بقول بجلی گھر کے حوالے سول ورک کا تمام کام اگلے چند ہفتوں میں مکمل کی جائیگی اور تب تک کھمبوں کی تنصیب کے کام کو بھی مکمل کیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹربائن و دیگر مشینری کی تنصیب بھی چند ہفتوں میں مکمل کر لی جائے گی کیونکہ تب تک سامان سائٹ پر پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے کام زور و شور سے جاری ہے اور بہت جلد بجلی کی سپلائی شروع ہوگی جس کے بعد چترال ٹاؤن میں بجلی کا مسئلہ ختم ہو جائیگا۔ درایں اثناء بجلی گھر کے سامان پہنچنے کے بعد چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید ہو چلی ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں چترال ٹاؤن میں بجلی بحران کا خاتمہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں