186

چترال کے لئے گیس ڈپو کی منظوری مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ایک تحفہ ہے۔پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال کے لئے گھریلو استعمال کے لئے گیس ڈپو کی منظوری کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا چترالی عوام کے لئے ایک اور تحفہ قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم محمد نواز شریف کا چترالی عوام کے ساتھ دلی محبت کا ثبوت ہے کہ وہ چترال کی تعمیر وترقی کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔نیاز اے نیازی نے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں کو بھی سراہا۔اُنہوں نے کہا وزیر اعظم کے افتتاح کے فوراً بعد تورکہو روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔تمام کالاش ویلیز کے پکی سڑک تعمیر کرنے،گرم چشمہ روڈ ،مستوج روڈ کی فیزبیلٹی پر کام تیزی سے جاری ہے۔لواری ٹنل پر کام اپنے تکمیل کے قریب ہے۔گولین گول بجلی گھر کی تعمیر دن رات جاری ہے۔ٹرانسمیشن لائن بچھائی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم کے اعلان کے فوراً بعد 250بیڈ کے ہسپتال اور چترال یونیورسٹی کے لئے زمین حاصل کرنے کے لئے دائریکٹیوز جاری ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے لئے اعلان کردہ 20کروڑ روپے کی سمری بھی وزارت خزانہ کو موصول ہوچکی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنے پر انکو مبارکباد پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں