326

اہلیان شوت جغور صوبائی حکومت اور ایم پی اے فوزیہ بی بی کاشکریہ ادا کرتے ہیں،صدرآئی ایس ایف نذیراحمد

چترال (پریس ریلز)اہلیان شوت جغور اس پریس ریلز کے ذریعے صوبائی حکومت اور ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف چترال ، پارلیمانی سکرٹری ٹورزمKPK محترمہ بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے شوت جغور روڈ کے لئے 25 لاکھ رروپے کا فنڈ مہیا کیا۔ انہوں نے مزید کیا کہ ISF صدر نذیر احمد کی کو ششوں سے میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا۔2013 ؁ء الیکشن میں عوام سے شوٹ جغور کے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق انہوں نے اپنا کام کر دکھا یا ۔ اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہو ئے چترالی عوام کی خدمت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں