282

عوام اور کونسلروں کا تعاون حاصل رہا تو زرگراندہ کو مثالی نیبرہُڈ کونسل بنائینگے۔ منظور احمد ایڈوکیٹ ناظم نیبر ہُڈ کونسل زرگراندہ

چترال(نمائندہ س) عوامی اور سماجی حلقوں نے نیبرہُڈکونسل زرگراندہ کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ اور کونسلروں کی کوششوں سے نہروں کی صفائی مہم کے ذریعے گاؤں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی تعریف کی ہے۔اور اُمید کی ہے کہ دوسرے کونسلوں کے ناظمین اور کونسلر بھی اس کو مثال بناکر اپنے علاقے میں نہروں کی صفائی کرینگے۔یادرہے کہ محلہ زرگراندہ کی نہروں کی صفائی کئی سالوں سے نہیں ہوئیتھی۔اور کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی تھی ۔گاؤں کے باسیوں نے اُمید کا اظہار کی ہے کہ ناظم اور کونسلروں کی طرف سے گاؤں کے دیگر مسائل کو بھی اس جذبے کے تحت حل کیا جائیگا۔نیبر ہُڈ کونسل زرگراندہ کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام اور کونسلروں کا تعاون حاصل رہا تو زرگراندہ کو مثالی نیبرہُڈ کونسل بنائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں