221

لواری ٹاپ کے قریب چترال کے سائیڈ پر چوتھے موڑ میں پیر کی علی الصبح ایک مال بردار ٹرک الٹ جانے کی وجہ سے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)لواری ٹاپ کے قریب چترال کے سائیڈ پر چوتھے موڑ میں پیر کی علی الصبح ایک مال بردار ٹرک الٹ جانے کی وجہ سے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جس سے ہزاروں مسافر وں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ لواری ٹاپ سے چترال ڈیلی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مسافرنے بتایاکہ ٹرک سڑک کے بالکل سنٹر میں الٹ جانے کی وجہ سے کوئی گاڑی کراس نہ کرسکتی تھی جبکہ ٹرک کو اپنی جگہ سے ہٹانے میں دقت پیش آرہی تھی ۔ مسافر نے بتایاکہ پھسے ہوئے مسافروں میں ان کی تعداد ذیادہ تھی جوکہ اضاخیل نوشہر ہ میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے واپس آرہے تھے۔ بعد میں ٹرک کو بڑی مشکل سے ایک سائیڈ پر دھکیل کر روڈ کو آزاد کرلیا گیا جس سے ٹریفک پانچ گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں