199

اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا سکہ جاری کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں 10 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں 10 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری ہونے والا نیا سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔زرد رنگ کے نئے اور گول سکے کا قطر 25.5 ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 5.50 گرام ہے۔ سکے کے کنارے پر دندانے ہیں سامنے کے رخ پر وسط سے بڑھتا ہوا ہلال اور 5 کونوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے جبکہ سکے کے پچھلے رخ پر وسط میں فیصل مسجد کی تصویر ہے جس پر فاختائیں اڑتی نظر آرہی ہیں۔ مسجد کے عکس کے نیچے واضح الفاظ میں 10 کا ہندسہ درج ہے، جب کہ سکے کی نچلی جانب اردو میں ’10 روپیہ‘ لکھا گیا ہے۔مرکزی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ 10 روپے کے سکے کے ساتھ اس مالیت کے نوٹ کی بھی قانونی حیثیت برقرار رہے گی اور اس سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں