219

رُموز شادؔ ۔۔ کرشماتی لیڈرز۔۔ تحریر۔ارشاد اللہ شادؔ ۔بکرآباد چترال

’’کرشماتی لیڈرز‘‘
دنیا میں بہت ایسے لیڈر گزرے ہیں جن کے بعد ان جیسی لیڈر شپ خار خار ہی کسی کو نصیب ہوئی ہوگی ۔ لیکن لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ ایسے بہت کم لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنی باتوں اپنی خیالات سے متاثر کیا ہواور دنیا کسی روبوٹ کی طرح ان کے پیچھے نہ چل پڑی ہو۔ ایسے لیڈرز کو عموماََ کرشماتی لیڈرز کہا جاتا ہے یعنی (Charishmatic Leaders)۔یہ عموماََ ایسے لیڈرز ہوتے ہیں جن کے خیالات اور نظریات دوسروں کو اس حد تک متاثر کریں کہ وہ نہ صرف ان کے پیچھے چلیں، بلکہ ان جیسا بننے کی کوشش کریں، جن کے پاس بظاہر کوئی سیاسی عہدہ نہ ہولیکن وہ پھر بھی مداحوں کی کثیر تعداد رکھتے ہوں۔وہ کہتے ہیں نہ کہ……..
’’بڑی مشکل سے ہوتاہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘
دنیا میں اب تک جتنے بھی کرشماتی لیڈرز آئے ہیں ان جیساپھر کوئی دوبارہ نہیں آسکا ، پھر وہ چاہے مدرٹریسا ہو، دلائی لامہ یا اسلام کے سب سے بڑے پیشواحضرت محمد ﷺ ہوں۔ دوسرے ممالک میں شاید ایسے لیڈرز اب بھی دستیاب ہوں لیکن پاکستان کے حصے میں یہ خوش قسمتی کم ہی آئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں قائداعظم کے بعد شایدہی ایسا کوئی لیڈر پیدا ہوا ہو، جس نے عوام کی ایک بڑی جماعت کو اپنا ہم نوابنایا ہو۔آنے والے 2نومبر میں ہونے والے اسلام آباد جلسے میں نوجوان مداحوں کی ایک بڑی تعدادشرکت کرکے عمران خان کو کرشماتی لیڈرز ثابت کریں گے۔ یہ سچ ہے کہ اس وقت تحریک انصاف پاکستان کو نوجوان نسل کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت کہا جارہا ہے۔ اور اس کے لیڈر عمران خان ا ب ملک کی سب سے بڑی آواز بن چکے ہیں جو ملک میں انقلاب لانے کی بات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں