226

26کڑور کے ابنوشی میگا پراجیکٹ کو کر بلا کا منظر پیش کرنے والے گاؤں ڈوم شغور اور اوسیک تک وسعت دی جائے۔اکمل بھٹو

دروش( نامہ نگار) گذشتہ دورے حکومت میں سلیم خان کی انتھک کوششو ں کے نتیجے میں شیشی کوہ سے ابنوشی اسکیم کے پائپ لائن پیچھانے کا کام تقریباً اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل سے دروش شہر میں ابنوشی کا سر اٹھاتا مسئلہ انشاء اللہ حل ہوگا۔تاہم محکمہ کی جانب سے لا پرواہی کی وجہ سے بہت سارے گاؤں جن میں ابنوشی کی شدید قلت ہے اس منصوبے سے محروم ہیں۔شروع کے دن یہ پائپ لائن کا نقشہ ڈوم شغور کا احاطہ کرتے ہوئے اوسیک کے آخری سرے تک تھا۔تاہم بعد میں محکمہ نے نقشے کو تبدیل کرکے مذکورہ علاقوں کو نقشے سے نکال دیا گیا جس سے وہاں کے باسیوں نے انہتائی پریشانی ہے۔یہ باتین سماجی کارکن اکمل بھٹو نے اپنی ایک اخباری بیان میں کیں۔انہوں نے اس مد میں سلیم خان سے گذار ش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے صلاحیتوں کا استعمال بروئے کار لائیں بصورت دیگر مذکورہ گاؤں کے عوام اپنے بنیادی حق کیلئے سراپا احتجاج ہونگے۔نیز اکمل بھٹو نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سلیم خان کی طرف سے گاؤں اوسیک اور ڈوم شغور میں سال 2014میں دو ٹیوب ویل منظور ہوئے تھے تاہم محکمانہ غفلت کی وجہ سے یہ کام تا ہنوز ادھورے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں