260

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا گولین دو میگاواٹ بجلی گھر کا دورہ،کام پر اطمنان کا اظہار،پاؤر ہاؤس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

چترال(نمائندہ )کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نےایس آر ایس پی کے تعاون سے بننے والی دو میگاواٹ گولین(برموغ) پاؤر پراجیکٹ کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ چترال نے پراجیکٹ پرہونے والی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔مذکورہ پاؤر پراجیکٹ ایس آر ایس پی کی تعاون سے چترال ٹاون کیلئے 28کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہورہی ہے۔جس سے چترال ٹاون کیلئے بجلی میسر آسکے 2گی۔اور یہ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔دورے میں ایس آر ایس پی (PATRIP) کے پراجیکٹ منیجر خادم اللہ بھی ان کےہمراہ موجو د تھے۔پراجیکٹ کے بارے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو بریفنگ دی گئی۔چترال ٹاون کے لوگوں کی نظریں اس بجلی گھر پر لگی ہوئی ہے۔اور کمانڈنٹ چترال کے پراجیکٹ پر ہونے والی کام کا جائزہ اور اطمنان کے اظہار سے یقیناًچترال ٹاون کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑیگی اور بجلی گھر چالو ہونے سےچترال ٹاون کے لوگ جو کہ کئی عرصے سے بجلی کے ناروا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے دوچار ہیں،چھٹکارا پائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں