202

دعوۃ اکیڈمی بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلامی تربیتی پروگرام برائے سماجی کارکنان،اہل قلم پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) دعوۃ اکیڈمی بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میںاسلامی تربیتی پروگرام برائے سماجی کارکنان،اہل قلم پانچ روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔افتتاحی سیشن اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کے تصور علم کے موضوع پر شروع ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ کائنات کے تخلیق پر غور فکر بڑی عبادت ہے۔ہر چیز پر غور فکر انسان کی بڑی خصوصیت ہے۔ قرآن پاک علم کے خزانے کی صورت میں مسلمانوں کے پاس موجود ہےجس سے اللہ تعالیٰ نے کسی قسم کے غلطی سے پاک قرار دیا ہے۔ قیامت تک کوئی بھی اس جیسا کتاب پیش نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے قبل ہی اُنہیں علم عطا کی تھی اور زمین پر اُنہیں چیزوں کے نام بتائے ۔اس موقع پر دعوۃ اکیڈمی کے سربراہ شعبہ اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام ، پروفیسر ڈاکٹر احمد حماد،فرید بروہی اور عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کیا اُنہوں نے دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیور سٹی کے تاریخی پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم آئمہ کرام ،مردو خواتین اور بچوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ریڈنگ مٹیرئل،مختلف موضوعات پر کتابیں ،ڈکومنٹری،ویڈیو ،آڈیو FMریڈیو اور دیگرذرائع سے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔گیارہ مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے ترجمہ اور 22زبانوں میں مختلف موضوعات پر کتابیں شائع کر چکے ہیں۔یہ سمینار31اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس میں پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنس دان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے بانی ڈاکٹر انعام الرحمن شرکت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں