349

شانگلہ، بشام پو لیس کی کا روا ئی ، گلگت سے راولپنڈی جا نے والی ٹرک سے شراب کی بھاری کھیپ برآمد ، ملزم گرفتار

بشام( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بشام پو لیس کی کاروائی ، بشام پولیس نے اعلیٰ قسم لاکھوں مالیت کی 90 بوتل شراب برآمد کرلی۔ملزم گرفتار، شراب ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔شراب کی یہ بھاری کھیپ گلگت سے راولپنڈی لے جائے جارہی تھی کہ بشام پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے ملزم کو دھر لیا۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سر کل بشام بشیر احمد، ایس ایچ او بشام شیر حسن ،ہیڈ محرر تھانہ بشام فرہاد علی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گلگت سے راولپنڈی جانے والی ٹرک نمبر TKX 817 جس میں اشیائے خوردنوش لوڈتھی اسکے درمیان میں شراب چھپائی گئی تھی جو 9 کاٹن میں پیک تھی ہم نے بشام پاؤر ہاوس کے ساتھ ناکہ بندی کی اور تلاشی پر 90 بوتل اعلیٰ قسم شراب برآمد کرلی ملزم نثار ولد علی اکبر سکنہ گمبت میرا سوات کو گرفتار کرکے مزید تفشیشی شروع کردی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاہراہ قراقرم پر سپیڈ بریکر نہ ہو نے کی وجہ سے اب تک سینکڑوں بچے معذور اور کئی طالب علم موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، نوٹس لیا جا ئے ، ناظم نو شیروان
بشام ( نامہ نگار) شاہراہ قراقر م تیز رفتار سوزو کی ڈرائیورنے دوسرے جما عت کے طالب علم کی جا ن لے لی، طالب علم زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام میں جاں بحق ہو گئے، ملزم کو اللہ کے نام پر معاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطا بق بشام کے علا قہ کوز باٹکوٹ میں شاہرا ہ قراقر م پر اناڑی سو زو کی ڈرائیور نے گور نمنٹ پرائمر ی سکول کوز باٹکوٹ کے دوسرے جما عت کے طالب علم بلاول ولد نائب خان جو کہ سکول سے چھٹی ہو نے کے بعد گھر آرہا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر کچل ڈال دیا جس کے نتیجے میں طالب علم شدید زخمی ہو گیا ، بعدازاں طالب علم کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بشام لا یا گیا مگر طالب علم زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گئے ،، یا د رہے کہ شاہراہ قراقرم پر سپیڈ بریکر نہ ہو نے کی وجہ سے آئے روز حادثا ت جنم لے رہی ہیں اور اب تک کئی بچے مو ت کنویں میں چلے گئے ہیں جبکہ ڈرائیور وں کی تیز رفتار ی کے باعث اب تک سینکڑوں بچے معذور ہو چکے ہیں ۔ ناظم وی سی کوز باٹکوٹ نو شیروان خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار سٹرک پر سپیڈ بریکر نہ ہو نے کی وجہ سے حادثا ت کے بارے میں متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے مگر وہ ٹس سے مست نہیں ہو رہے ہیں ۔جاں بحق ہو نے واگگ لے بلا ول کو بعدازاں ان کے ابا ئی قبرستان کوز باٹکوٹ میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں