30

ترجمان صوبائی حکومت کی صوبائی وزراء سے استعفوں پر رضامندی سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق احمدغنی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبائی وزراء سے استعفے دینے سے متعلق رضامندی لینے کے متعلق مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بیرون ملک دورہ پر جانے سے پہلے صوبائی وزراء سے استعفے دینے پر رضامندی لینے سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی میٹنگ نہیں کی اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذکورہ موضوع پرکوئی اہم میٹنگ طلب نہیں کی تھی اورنہ ہی ان سمیت کسی بھی صوبائی وزیر کے ساتھ استعفوں سے متعلق مشاورت کی تھی۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل اور وزراء سے استعفوں سے متعلق محض افواہوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے تاہم اگر پارٹی چئیرمین عمران خان نے ہدایات جاری کیں تو ایک سیکنڈ دیر کئے بغیر
استعفے دیکر اسمبلی سے باہر آ جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں