235

پی ٹی آئی چترال کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پُرامن کنونشن میں شرکت کرنے والے کارکنان پر لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف چترال کا ایک احتجاجی مظاہرہ بعد آز نماز جمعہ پی آئی اے چوک چترالمیں ہوا ۔ جس میں پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجای مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں عبداللطیف ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ ، انصاف سٹوڈنٹس کے صدر نذیر احمد،اسرارالدین اور دیگر نے نواز شریف حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پُر امن کنونشن میں شرکت کرنے والے کارکنان اور خواتین پر لاٹھی چارج ،تشدد ، ہراسان کرنے اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اور اسے جمہوری اُصولوں اور انسانی حقوق کی کُھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نواز شریف اس قسم کی کاروائیوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان کے جذبات img_20161028_132451کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ بلکہ یہ اور بھی شدت سے اُن کی کرپشن کے خلاف آواز اُٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کے وسائل اور دولت کو غریب عوام کو واپس کرنے تک یہ جدو جہد جاری رہے گی ۔ عبد اللطیف نے کہا ۔ کہ عمران خان کا نوازشریف کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔بلکہ کرپٹ ، بدعنوانی اور عوام دُشمن نظام سے اختلاف ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنٹینر لگانے کی ممانعت کے احکامات دیے ہیں ۔ اس کے باوجود راستوں اور سڑکوں کو مکمل بند کیا گیا ہے ۔ اور کارکنوں کی گرفتاری اور اُن پر جابجا تشدد کئے جارہے ہیں ۔ جوکہ ریاستی دہشت گردی ، پولیس گردی اور انسانی حقوق کی کُھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نواز شریف نے 200ارب روپے کرپشن کی ہے ۔جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ یہ غریبوں کا پیسہ ہے ۔ جسے عمران خان واپس لے کر ہی دم لے گا ۔ اور پی ٹی آئی کے کارکناں اسی لئے اُن کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان نے شوکت خانم اور نمل جیسا ادارہ بنایا ۔ جبکہ نواز شریف تیس سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکا ۔ جس میں اُس کے اپنے زُکام کا علاج ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ حکومت کنٹینر کھڑی کرکے راستوں کی بندش میں عدالتی حکم کی توہین کا مُرتکب ہوا ہے ۔ جسے سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے اسلام آباد میں 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے کارکُنوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ۔ اور کہا ۔کہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کا قافلہ دھرنے میں شرکت کیلئے یکم تاریخ کو چترال سے روانہ ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں