248

پی ٹی سی ایل اعلیٰ حکام ڈی ایس ایل کی ناقص سروس اور صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے برانڈ بینڈ فائبر آپٹک سسٹم کو چلایا جائے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے سماجی، کاروباری اور علمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں ڈی ایس ایل کی ناقص سروس کی مشکلات کو دور کرنے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے برانڈ بینڈ فائبر آپٹک سسٹم کو چلایا جائے۔ایک اخباری بیان میں ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی،قاضی فیصل احمد سعید اور عالم زیب ایڈوکیٹ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ فائبر آپٹک بچھانے کا کام مکمل ہونے کے باوجود پی ٹی سی ایل حکام کی غفلت کی وجہ سے عوام اور صارفین کوڈی ایس ایل کی ناقص سروس کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ کاروباری ادارے بینک اور تعلیمی ادارے نییبر سول سوسائٹی کے دفاتر متاثر ہو رہے ہیں۔ سماجی اور کاروباری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر فائبر آپٹک براڈ بینڈ کو چلا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں