210

پاؤر کمیٹی چترال کے ممبران کا گولین دو میگاواٹ بجلی گھر کا معائنہ،کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال) پاؤر کمیٹی چترال کے بنیادی اراکین صدر خان حیات اللہ خان نائب تحصیل ناظم چترال،محمد کوثر ایڈوکیٹ نائب صدر پاؤر کمیٹی،چیئرمین ناصر احمد،شیر آغا منیجر اور بشیر حسین آزاد پریس سیکرٹری پاؤر کمیٹی چترال نے پاؤر کمیٹی چترال کے کوششوں سے ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام ٹاون کے لئے برموغ گولین میں بننے والی دو میگاواٹ کے بجلی گھر کا معائنہ کیااور کام کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔موقع پر ایس آر ایس پی کے انجینئر دلدار نے پاؤر کمیٹی کے اراکین کو بریفینگ دی اور کہا کہ عنقریب ٹاون چترال کے لئے بجلی کی فراہمی شروع ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ 3نومبر کوچائنیز 2کمپنی مشینوں کی تنصیب کا کام شروع کرینگے ۔پاؤر ہاؤس کا سول ورک بھی اختتام کے قریب ہے اور ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔پاؤر کمیٹی کے ممبران نے موقع پر سی ای ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک اور ایس آر ایس پی کے اداراے کا شکریہ بھی ادا کیا۔اور کہا کہ انشاء اللہ چترال ٹاون کے لوگ دومیگاواٹ سستی بجلی سے مستفید ہونگے۔ذرائع کے مطابق شہزادہ مسعود الملک کا پیڈو کے اعلیٰ اہلکاروں سے میٹنگ ہوئی ہے جسمیں اُنہوں نےٹرانسمیشن لائن اور کمیونٹی کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بات کی ہے۔واضح رہے کہ پیڈو اور واپڈا صارفین سے مختلف نرخوں کے مطابق بجلیکی فی یونٹ18روپے تک وصول کرتی ہے۔جبکہ ایس آر ایس پی کمیونٹی سے فی یونٹ4روپے وصول کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں