341

دماغ انسانی جسم کا ایک اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے، صحت مند انسان ہی معاشرہ کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں،ڈاکٹرشبیراحمد/سجاد زرین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے زیرنگرانی کام کرنے سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرتھینگ(سی اے ایچ ایس ایس )پراجیکٹ کے زیرتعاون معدے،بلڈپریشر،یرقان،بچے اورماں کی صحت کے حوالے سے لاسپور،پرواگ،بگوشٹ گرم چشمہ،مدکلشٹ،سہت موڑکہواوراویرک گرم چشمہ سمینار منعقدکیاگیااوردماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔جس میں سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرتھینگ(سی اے ایچ ایس ایس )پراجیکٹ کے سوشل آرگنائزسجاد زرین،ڈاکٹرشبیراحمدڈی ایچ کیوہسپتال چترال،ڈاکٹرنسیم اورسیکالوجیٹ ڈاکٹرمس شازیہ نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے زیرنگرانی کام کرنے(سی اے ایچ ایس ایس )پراجیکٹ چترال کے دوردرازپسماندہ علاقوں میں بنیادی صحت عامہ کے حوالے سے کمیونٹی کوگھرگھر پیغام دیتے ہیں ۔جس سے دیہاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں بہت فائد ہ ہوتے ہیں ۔اورساتھ ہی چترال کے سرکاری اورغیرسرکاری ہسپتالوں کومعیاری آلات دیگرسامان بھی فراہم کرتے ہیں img-20161031-wa0018۔انہوں نے کہاکہ مشہور زما نہ ضرب المثل ہے کہ’’ جان ہے تو جہاں ہے ’’ اچھی صحت سے ہی تعلیم اور دیگر معاملات زندگی کو چلایا جا سکتا ہے پاکستان کی تقریبا 70فیصد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے جہاں صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے سبب پائی جاتی ہیں علاوہ ازیں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کی بھی اکثریت ہے۔جنہیں علاج تک کی سہولت مویثر نہیں آئے روز وہ جان لیوا اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندگی موت کی کشمکش میں رہتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں معیشت کا معاملہ ہو یا صحت و تعلیم کا عوام کسی مسیحا کے انتظار میں رہتی ہے۔اس حوالے سے عوام کواگاہی دینے کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے دماغی صحت کا عالمی دن کے حوالے میں لیکچردیتے ہوئے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد دماغی عارضے میں مبتلا افراد کی طرف توجہ دینا ہے ۔ ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع کہاکہ دماغ انسانی جسم کا ایک اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔ ذہنی وجسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرہ کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے بھی ذہنی امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا ہم سب کوفطرت کے مطابق زندگی بسر کرنے سعی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ماں اوربچے کی صحت img-20161031-wa0010سے ہی صحت مندمعاشرہ جنم لیتی ہے اس لئے بیماریوں پرحفاظتی اقدامات سے ہی قابوپایاجاسکتاہے۔ ماں اوربچے کے ہفتے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرزگھرگھراورگاؤں گاؤں جاکرحاملہ خواتین اوردوسے پانچ سال تک کے بچوں کوتشنج سے بچاؤکے ٹیکے لگائیں گی اوربیماریوں کے باعث ماں اوربچے کی صحت کوخطرات لاحق ہیں۔اگرانکی صحت اچھی ہوگی توصحت مندمعاشرہ پروان چڑھے گا۔ طبی لحاظ سے بھی بچے کے پیدا ہونے کے بعد ماں کا جسم اپنی اصل حالت میں اسی صورت میں تیزی سے واپس آتا ہے جب وہ بچے کو اپنا دودھ پلائے اور فطری تقاضوں کو پورا کرے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح لوگ اپنے شوگراور بلڈپریشر کوچیک کرواتے رہتے ہیں اسی طرح انہیں چاہیے کہ وہ کبھی کبھی یرقان کاچیک اب کروالیاکریں ۔یہ انسانی جگرکامرض ہے جس کی علامت آنکھوں کاپیلاپن ہے اس کاوائرس کئی قسم کاہوتاہے انہوں نے کہاکہ یرقان ایک ایسی بیماری ہے جو کہ بہت ہی خطرناک ہو سکتی ہے اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو یہ بڑھ سکتی ہے اور آپ کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے اور یہ بیماری گرم چیزیں کھانے سے ہوتی ہے اور اس کے علاوہ گندا پانی پینے سے ہوتی ہے یا خون میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے اس بیماری میں انسان کو نیند بھی زیادہ آتی ہے اور انسان کا جسم نڈھال ہو جاتا ہے اور کوئی بھی چیز کھائے جیسے روٹی سالن تو اس سے انسان کے جسم میں گرمائش محسوس ہوتی ہے ہڈیاں بھی درد کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب انسان اپنی غلطی ،غفلت اورمسائل کی وجہ سے ان اعضاء اورجسم کی ضروریات کے مطابق ان کاخیال نہیں رکھتاتوپریشانیان اوربیماریاں جنم لیتی ہے ۔معدہ انسانی جسم کاایک اہم حصہ ہے انسانی جسم میں img-20161031-wa0007توانائی ،حرکت اورنشونماکی بنیادیں اسی میں ہوتی ہیں انسان چوکچھ کھاتاہے ،اسے کھاکرچبانا،ہضم کرنااورپھرسے جسم انسانی کاحصہ بتاتایہ سب کام معدہ اوراس کے معاون اعضاہی کرتے ہیں خوارک ہضم کرنے میں لعاب کااہم کردارہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ معدہ کی بیماریوں کی وجہ سے انسان کاپوراجسم متاثرہوتاہے اورمزیدکتنی بیماریوں کے اسباب پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلڈپریشر کو ایک عوامی بیماری کہا جاتا ہے۔اس مرض کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے، جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے کیونکہ اس عارضے کا تعلق ان افراد کی عمروں سے ہے۔ بلند فشار خون قلبی بیماریوں کی بنیادی وجہ ثابت ہوتا ہے۔دل ایک مخصوص وقفے سے دھڑکتا ہے اور ہر دھڑکن کے ساتھ خون کی شریانوں کے ذریعے جسم کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ خون کی ہر نالی سکڑنے یا پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پرپرنسپل شیرولی خان،وی سی ناظم وورمحمدالمعروف چوٹو،لوکل ہیلتھ چیئرمین راشدخان،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی گل مراد نے سی اے ایچ ایس ایس پراجیکٹ صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی پروگرام کوچترال کے پسماندہ علاقوں کے لئے انتہائی اہم قرراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں