203

چھوٹی سی چیز مانگی تھی لیکن کپتان نے طلاق دیدی ، ریحام خان کے بیان نے ہلچل مچادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان سے شادی کی سالگرہ کا تحفہ مانگاتوانہوں نے طلاق دیدی ٗاللہ کرے کہ پاکستان کو ایسا تحفہ نہ دیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ اللہ کرے ، خیریت ہو ٗمذاق میں کہاتھاکہ شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیں گے جس پر انہوں نے سالگرہ کے موقع پر طلاق بھیج دی، اللہ کرے کہ پاکستان کو ایساتحفہ نہ دیں۔ شادی دراصل کب ہوئی تھی ؟سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہاکہ گزشتہ سال شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی 31اکتوبر کو طلاق کاتحفہ دیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں