212

مریم اورنگزیب نےوزیرمملکت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،صدر ممنون نے حلف لیا

اسلام آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بدھ کو ایوان صدر میں ہونے والی سادہ مگر پر وقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی جگہ وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے جنہوں نے بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ مریم اورنگزیب کی تقریب حلف برداری میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘ وفاقی کابینہ کے ارکان اور (ن) لیگی پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کامنصب تقاضا کرتا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے۔ انھوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے مل کر قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں تاکہ سننسنی پھیلانے کے بجائے معتبر اور صحیح خبر لوگوں تک پہنچے۔حلف برداری میں وفاقی وزرااور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حلف کے بعد مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے ملاقات کی ، صدر مملکت نے انھیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں