217

موجودہ حکومت کی حقیقی تبدیلی دیکھ لی ہے ۔کیونکہ تین سال تک  ناچ گانوں کی علاوہ عوام کیلئے اور کچھ نہیں کیا ہے, سابق صوبائی وزیر قاری محمود

مٹہ (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر اور سابق صوبائی وزیر قاری محمود نے کہا ہے ۔کہ عوام نے موجودہ حکومت کی حقیقی تبدیلی دیکھ لی ہے ۔کیونکہ تین سال تک موجودہ حکومت نے ناچ گانوں کی علاوہ عوام کیلئے اور کچھ نہیں کیا ہے ۔شاید موجودہ حکومت نے الیکشن میں عوام سے اس تبدیلی لانے کی وعدے کئے تھے ۔کہ حکومت میں انے کی بعد دھرنے اور مردوں اور خواتین کی بیہودہ ڈانس اور ناچ گانے عام کرکے تبدیلی لاینگے ۔جتنی وقت حکومت نے ناچ گانوں میں ضائع کی ہے ۔اگر اس کی بدلے عوام کی خدمت کی ہوتی ۔تو شاید عوام کی مسائل میں کمی ہوتی ۔حکومت کی دھرنوں پالیسی سے اس وقت عوام کی مشکلات میں ریکارڈ تھوڑ اضافہ ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گوالیرئی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے سے قاری رحیم اللہ ۔شوکت علی خان ۔مفتی نصرواللہ ۔حبیب اللہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کی ۔جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے حاجی شیر زادہ خان ۔حاجی یوسف خان ۔شینا خان ۔محمد کریم خان ۔رحمت اللہ خان ۔فضل قیوم ۔امیرزیب خان اور دیگر افراد نے اپنے خاندانو اور ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں شمولیت کا اعلان کی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دھرنوں اور ناچ گانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے اس وقت عوام بدترین مشکلات سے دوچار ہے ۔اور حکومت کی تبدیلی لوگوں نے یہ دیکھ لی ہے ۔کہ حکومت لینے کی بعد صوبائی حکومت کا تمام سرکاری خزانہ صرف اور صرف دھرنوں اور ناچ گانوں پر خرچ ہورہاہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ۔کہ وہ ملک میں کو ناچ گانوں کی کلچر سے نکالنے کیلئے جے یو ائی کاساتھ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں