243

بد عنوان ٹھیکدار قرار دیکر میرے شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، مغل بازخان

بونی (پریس ریلز)ٹھیکدارمغل بازخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں چترال کے ایک آن لائن اخبار میں تحریک حقوق عوام نامی ایک تنظیم کے صدر کے وساطت سے شائع شدہ اخباری بیان میں مجھے بحیثیت ٹھیکدار بجلی گھر SRSP بونی کی حیثیت کرپٹ اور بد عنوان ٹھیکدار قرار دیکر میرے شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بے غیر سوچے سمجھے بلاتحقیق بجلی گھر کے پاور ہاوس کا زیر تعمیر فوٹو کو بنیاد دکھائی گئی ہے ۔لکھنے والے کی یہ ا ستطاعت نہ ہو سکی، کہ جتنا بقایا کام مکمل ہو img_0473چکاہے اسکی بھی منظر کشی کرنے میں فوری طور پر اس کا جواب دینا مناسب سمجھتا ہوں اور قانونی چارہ جوئی اور ہتھک عزت کا دعوی محفوظ رکھتا ہوں ان صاحبان کو مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹینگ کرنی چاہیے تھی۔ لگتا ہے یہ کام ادارے کے اندر ہی کسی کے اشارے پر کی گئی ہے کیونکہ ہماری کافی رقم ادارے کے پاس پھنسی ہوئی ہے۔ جسکی ابھی تک مختلف بہانوں سے آدائیگی نہیں کررہے ہیں۔جس پر میں نے مجبورا پاور کمیٹی بونی بجلی گھر کی وساطت سے ادارے کے پاس جمع کی ہوئی ہے اور یہ بعد از حقیقت ہے کہ ٹھیکدار کو اس کا جائز حق ابھی تک نہیں ملا تو کرپشن کا تصور کیسے ہو سکتی ہے۔ یہ تمام باتیں من گڑہٹ اور حقیقت سے ان کا دور کا بھی واسطہ نہیں۔میں بونی کے کمیونٹی صارفین بجلی کو اپیل کر تا ہوں کہ غیر ذمہ دارانہ رپوٹنگ اور ار ٹیکل لکھنے پر مذکورہ شخص کے خلاف راست قدم اُٹھائے ورنہ بجلی گھر کے کام میں جو تاخیر اور رکاوٹ آئے وہ خود ذمہ دار ہونگے ہرایک کی عزت ان کو عزیز ہوتی ہے ۔ لال کا زیادہ عزت اور غریب کا کم عزت نہیں ہوتا اگر کوئی لال ہے تو اپنے لئے ہے غریب کو بھی عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں