212

گلگت بلتستان میں سیا حت کے فروغ کے لیئے اہم جگہوں پہ سیاحوں کے سہولیات کے لیئے ٹھوس اقدا مات اٹھا ئے جا ئینگے،چوہدری غفور

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) پاکستان ٹوریزم ڈیو لپمنٹ کارپوریشن ( پی ٹی ڈی سی ) کے منیجنگ ڈا ئر یکٹر چوہدری غفور نے کہا کہ جو کام پی ٹی ڈی سی کے مو ٹلز پہ ہو نا تھا ہو کام نہیں ہو سکا ہے اور اب ہم پی ٹی ڈی سی کو جدید طر ز عمل پہ متعارف کرائینگے پی ٹی ڈی سی اور نیٹکو کا ایک ہفتے کے اندر معاہدے پہ دستخط ہو گا اور یہ دونوں ادارے اشتراک پہ کام کرینگے اس معاہدے کے تحت نیٹکو کی گاڑیاں پی ٹی ڈی سی میں سٹاپ کر ینگی اور اس سے مسافروں سمیت پی ٹی ڈی سی کو بھی فا ئدہ ہو گا اور اچھے پیکچ میں مسافروں کو معیاری کھانا مہیا کیا جا ئے گا ۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کے تمام مو ٹلز کو ایک ماڈل کے طور پر بنا یا جا ئے گا اس میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس بات کی یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ جہاں بھی پی ٹی ڈی سی کو اراضی ضرورت ہو تو حکومت وہ جگہ لیز پہ دے گی اور ٹوریزم کے فروغ کے لیئے صو با ئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا ئے گا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن کو ایم ڈی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی ڈی سی ایک سر کاری ادارہ ہے اس کو فعال بنانے کے لیئے تمام سر کاری تقریبات کے لیئے پی ٹی ڈی سی کے خدمات لیئے جا ئیں تو اس میں پی ٹی ڈی سی کو فا ئدہ ہو گا اور حکومت کے لیئے بھی سیاحت کے فروغ کے لیئے موقع ملے گا جس پہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ جو بھی سر کاری پروگارم ہو گا اسے پی ٹی ڈی سی میں منایا جائے گا اور گلگت بلتستان کی صو با ئی حکومت سے جتنا تعاون ہو گا پی ٹی ڈی سی کے ساتھ کیا جائے گا ۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیئے وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق سیا حت کے فروغ کے لیئے اہم جگہوں پہ سیاحوں کے سہولیات کے لیئے ٹھوس اقدا مات اٹھا ئے جا ئینگے اور ریزورٹس کا قیام عمل میں لا یا جا ئے گا جس کا پرائیوٹ افراد کو بھی ملا کر کام کیا جا ئے گا اور اس معا ملے میں وزیر اعلیٰ نے بھی مکمل یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ اس معاملے میں مکمل تعاون کرینگے اور کلچر سمیت ٹوریزم کو بھی پی ٹی ڈی سی کے ساتھ اشتراک سے چلا یا جا ئے گا ۔ انہوں نے ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کہا کہ جن ملازمین کی تنخواہیں رکی ہو ئی ہیں ان کی تنخواہوں کا بھی وزیر اعظم نے ریلز کر دیا ہے اور ریٹا یرڈ ملازمین کا بھی فنڈ ریلز کر دیا ہے جلد ہی تمام ملازمین کے بقا یہ جات بھی ملینگے ۔ ہم نے گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کو ایک ما ڈل کی طر ح بنا نا ہے اور جو بھی ملازم کام چو ری کرے گا وہ اپنے آپ کا ادارے سے فارغ تصور کر ے اور کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں