195

سکردو شہر میں بجلی کی شدید قلت لوڈ شیڈنگ نے صارفین کی زندگی اجیرن کردی

سکردو: پھسو ٹائمز اُردُو | رجب علی قمر/سکردو شہر میں بجلی کی شدید قلت لوڈ شیڈنگ نے صارفین کی زندگی اجیرن کردی محکمہ برقیات اور واپڈا حکام کی جانب سے کوئی بجلی کی بہتر فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اُٹھا یا گیا عوام واپڈا اور برقیات حکام کو بددعائیں دینے لگے شہر میں چار مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی کے بعد کاروباری حلقے بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے جبکہ اخباری ،نشریاتی اداروں اور نجی دفاتر میں اُمور ٹھپ ہوکر رہنے کا سلسلہ جاری ہے وزیر برقیات کی جانب سے شہر میں نئے 48 ٹرانسفارمر لگائے جانے کے اعلان بھی کوئی کام نہیں آیا سکردو کے شہریوں کاروباری وتجارتی حلقوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سینئر وزیر حاجی اکبر تابان سکردو شہر میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں واپڈا حکام اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ آفیسران کو شہر میں بجلی کے بحران کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اعلیٰ بااثر لوگوں کے گھروں میں چوری کرکے بجلی کی لائینیں لگی ہوئی ہے روزانہ آدھا شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے لیکن اعلیٰ حکام کو ٹس سے مس نہیں ہے شہر میں بجلی کی طلب میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن دسمبر جنوری میں مزید بحران کا شدید خدشہ لاحق ہے سکردو کے شہریوں نے سینئر صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبرتابان سے فوری طور پر شہر میں جاری بجلی کے بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں