208

پیکٹا کے زیر اہتمام چترال کے مختلف کالجزکے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ  ) پختونخوا کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (PACTA)کی صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالجز بوائز اینڈ گرلز چترال کے اساتذہ نے چترال پریس کلبکے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں دونوں کالجوں کے اساتذہ نے حصہ لیا۔ احتجاجی اساتذہ کے مطالبات میں سکول اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو ملنے والا اپگریڈیشن کالج اساتذہ کو بھی دینے۔ ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی طرز پر 8اساتذہ کو ٹیچنگ پروفیشنل الاونس،کالج اساتذہ کی معمول کی ترقی کے کیسوں کو بلاوجہ تعطل میں نہ رکھنے شامل تھے۔ احتجاج کے شراکاء نے اعلان کیاکہ وہ صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق 17نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں بھر پور شرکت کرینگے۔پیکٹا کے ضلعی صدر غنی الرحمن ، ڈویژنل نائب صدر شفیق احمد، فضل حق اورپروفیسر ممتاز حسین نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ صوبائی قیادت کی ہدایت کے مطابق مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکول اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو ون اسٹیپ پروموشن دی گئی مگر کالج اساتذہ کو اس سے محروم رکھا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈگری کالجز بونی سمیت صوبے کے 109کالجز میں احتجاج کا سلسلہ جاری مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں