217

عوام تعمیرو ترقی کی انجام دہی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خان خٹکؔ

 بونی (ذاکر محمد زخمی)بونی میں گوارنمنٹ گرلز ہائی سکول سے اویریاندہ تک رابطہ سڑک کی پختگی کے افتِتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خان خٹک عوام پر زور دیکر کہا کہ جب تک عوام تعمیر و ترقی کی عمل میں تعاون نہیں کرینگے تو مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھتے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بونی میں تجاوزات ہٹانے کے سلسلے موثر طور کام ہو رہی ہے اور اس میں عوام کی تعاون انتہائی ضروری ہے یہ سب کچھ انتظامیہ عوام کے مفاد کے خاطر کر رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات بونی img_20161117_145311گوارنمنٹ گرلز ہائی سکول سے اوریاندہ تک نو تعمیر رابطہ سڑک کی افتِتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک علاقے کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔آپ کی موجودگی اور خصوصی دلچسپی کی بنا علاقے میں تعمیر و ترقی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں واضح تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس موقع پر یو ۔سی چرون کے تحصیل ممبر سردار حکیم، جنرل کونسلر عبد الجبار کے علاوہ علاقے کے معزین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اس رابطہ سڑک کو کنکریٹ کرانے کے لیے تحصیل ممبر سردار حکیم اور جنرل کونسلر عبدالجبار نے مشترکہ طور پر فنڈ مہیا کی تھی ۔ اس رابطہ سڑک کو کنکریٹ کرانے سے علاقے کی اکثریتی لوگوں کوفائدہ حاصل ہوئی ہے۔ تحصیل ممبر سردار حکیم اور جنرل کونسلر عبدالجبار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی عوامی خدمات کے سلسلے ان طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی اور مذکورہ روڈ کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے مزید فنڈ کی بندوبست کرنے کا یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں