184

ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین کا کوشٹ کا تفصیلی دورہ

چترال(نمائندہ )ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے لئے کوشٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر کوشٹ کے عوام نے ایم پی اے کی طرف سے کوشٹ کے عوام کے لئے میگا پراجیکٹس منظور کرکے اپنی نگرانی میں ان منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کی خوشی میں ایم پی اے کا 3شانداراستقبال کیا۔استقبالیہ تقریب میں کوشٹ کے عوام کی طرف سے استاد امان اللہ نے کوشٹ پُل ،کوشٹ روڈ اور دوسری عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام شروع کرنےاور کوشٹ کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے سید سردار حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوشٹ کے عوام کو یقین دلایا کہ کوشٹ آر سی سی پُل کی تعمیر2017کے آخر تک مکمل ہوگا۔توکوشٹ روڈکو لون اور موژگول کے ساتھ ملایا جائیگا۔اس موقع پر پی پی پی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلالنے تحصیل موڑکہو میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔بعد میں ایم پی اے سردار حسین نے ناظم کوشٹ وی سی سعید رضوان اللہ شاہ کے ہمراہکوشٹ روڈ اور کوشٹ پُل کی تعمیریاتی کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتارپر اطمنان کا اظہار کرکےبھرپور نگرانی کرنے پر وی سی ناظم رضوان اللہ کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں