218

آفاق کے زیر اہتمام پیرنٹ انوالومنٹ ایجوکیشن کے موضوع پر ایک روزہ پرنسپل کنونشن منعقد

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمام پیرنٹ انوالومنٹ ایجوکیشن کے موضوع پر ایک روزہ پرنسپل کنونشن منعقد ہوئی۔کنونشن میں ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف ماسٹرٹرینر احمدیار ریجنل ہیڈ مردان نے پریزنٹیشن دی۔ اُنہوں نےکہا کہ بچوں کی بہتر تعلیمی مستقبل میں والدین کی ذمہ داری 82فیصد،سکول کی ذمہ داریاں 15فیصد اور سوسائیٹی یا کمیونٹی کی 3فیصد ذمہ داریاں ہیں۔6سال کی عمر میں بچوں میں 80فیصد ذہنی صلاحتیں مکمل ہوتی ہیں۔عمر کا یہ دورانیہ بچے اپنے والدین کے پاس گزارتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں میں تربیت کا عمل ماں کے پیٹ میں پیدائش سے قبل ہی شروع ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے جب تک والدین میں آگہی اور اُنہیں ساتھ شامل نہیں کیا جائے گا وہ مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔ اس موقع پر آفاق چترال کے کوارڈینیٹر ذولفقار علی خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں