219

ایم پی اے سید سردار حسین کا کھوت کا دورہ،محکمہ خوراک کی طرف سے خراب گندم کی فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار

چترال(نمائندہ )ایم پی اے سید سردار حسین کے دورہ کھوت کے دوران عوام کی طرف سےمحکمہ خوراک کی طرف سے عوام کو خراب گندم کی ترسیل کی شکایات پر ایم پی اے نے نوٹس لیتے ہوئے اچانک کھوت کے ایک دور آفتادہ گاؤں پترامیزمیں ایک گھر میں جاکر 3500روپے میں 100کلو کے حساب سے خریدے ہوئے آناج کا معائنہ کیا۔گند سے بھرے ہوئے بوری کو صاف کرنے کے بعد وزن 55کلو نکلا اور 45کلو گند بھرا ہوا تھا۔اس موقع پر ایم پی اے نے سخت برہمی کا اظہار کر کے بتایا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے ہزاروں ٹن کے حساب خراب اور پُرانے گندم کو تلف کرنے اور نیلام کرنے کے واضح حکم کے باوجود محکمہ خوراک کے اہلکار ایسی خراب اور ناقص گندم کو پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو فراہم کررہی ہیں جو کہ ان بے سہارا غریب لوگوں پر ظلم کے مترادف ہے۔اُنہوں نے کہاکہ میں محکمہ خوراک کے ان کرپٹ اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ڈائریکٹر فوڈ۔وزیر خوراک سے بات کرونگا،اس میگا کرپشن اسکنڈل کو بے نقاب کرنے کے لیے میں اس مسئلے کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بھیاُٹھاؤنگا تاکہ غریب لوگوں کو گند کھلانے والے مجرمان کے چہرے عوام کے سامنے آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں