28

مولانا اسرار الدین الہلال کو معطل کبھی نہیں کیا وہ اب بھی رکن جماعت اور ضلعی مجلس شوریٰ کے رکن ہیں۔ امیر جے آئی مولانا جمشید احمد

چترال (نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے گزشتہ ماہ ایک ان لائن اخبار میں رکن جماعت اسلامی مولانا اسرار الدین الہلا ل کی رکنیت سے معطلی کے حوالے سے شائع شدہ ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس خبر کے ساتھ جماعت اسلامی کی ضلعی نظم کا کوئی تعلق نہیں تھا اور اخبار ات نے اس خبر کو اپنے ذرائع کے حوالے سے قیاس آرائی کی بنیاد پر شائع کیاتھا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظم ضلع نے نظم جماعت کی مبینہ خلاف ورزی پر شوکاز ضرورجاری کیا تھا لیکن معطل کبھی نہیں کیا اور وہ اب بھی رکن جماعت اور ضلعی مجلس شوریٰ کے رکن ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں