235

تنقید کے بجائے عوام کی خدمت کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پی پی پی رہنماء حمید جلال

بونی ( نمائندہ چترال) پی پی پی رہنماء حمید جلال نے  ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ کے اخباری بیان کو پڑھ کر افسوس ہوا کہ ایم پی اے سردار حسین تورکھو روڈ کو اپنے کھا تے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے یہ حقیقت ہے کہ وزیر عظم پاکستان نواز شریف نے پولو گراونڈچترال میں تورکھو روڈ کا افتتاح کیا تھا مگر ابھی تک وفاق سے کوئی فنڈ ریلیز نہیں ہوا ہے جس کا وہ تحقیق ایکسن سی اینڈ ڈبلیو سے کر سکتے ہیں بلکہ سردار حسین اپنے صوابدیدی فنڈ سے دو کڑوڑ روپے پر کام کا آغاز کر چکے ہیں اور سب ڈویژن مستوج میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے بونی پل کا افتتاح ،پل سے چوک تک روڈ ،کوراغ آر سی سی پل، موژدہ کوشٹ پائب لائن، کھوت یخدیذ روڈ، اجنو روڈ، مڑپ روڈ، ژانگ لشٹ تورکھو ایک کروڑ روپے کا پائپ لائن ،کوشٹ روڈ، چرون سے موڑکھو روڈ کا ٹینڈر، سہت موڑکھو روڈ، بونی ہسپتال کے لیے زمین اور اپ گریڈیشن، جنریٹر کی فراہمی جو کے عوام کے سامنے میں جہاں تک لواری ٹنل کی بات ہے اس پر پہلے کام آغاز شہید ذولفقار علی بھٹو نے کیا تھا چترال ڈگری کالج، چیوپل، گورنر کاٹیج ،چترال بجلی گھر یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں سردار حسین بھاگنے والا آدمی نہیں ہے ایک مخلص لیڈر ہے عوام کی خدمت کر رہے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے وزیراعظم صاحب نے دورہ چترال کے دوران سب تحصیل موڑکھو کا نام زبان تک نہیں لایا حالانکہ یہ کثیر آبادی والا سب تحصیل ہے بلکہ زرغی قرضوں کا اعلان کر کے غریب زمینداروں کو قرضوں کے چکی میں پھنسایا اور ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے یہ سب کچھ عوام بہتر جانتا ہے اور ۲۰۱۸ کا الیکشن بھی قریب آرہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں