211

نیاآرمی چیف آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرے گا،وزیراعظم ہائوس نے کنفرم کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف آج آرمی جنرل راحیل شریف کو الوداعی عشائیہ دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔ وزیراعظم آرمی چیف کو جو تین سال کی مدت پوری کرکے 28نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں خدمات پر خراج تحسین پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان بھی آج کر دیا جائے گا۔ روایات کے مطابق سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کو سربراہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی دعوت میں نامزد آرمی چیف بھی شریک ہوتے ہیں۔ پی ایم آفس کے ذرائع سے جب اس سلسلہ میں رابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ عشائیہ کنفرم ہے تاہم اس کے مدعوئین کے نام ابھی نہیں بتائے جا سکتے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری ارسال کر دی گئی ہےاورسمری میں چارجرنیلوں کے نام شامل ہیں ۔جبکہ نامزدآرمی چیف سے بھی وزیراعظم نوازشریف آج ہی ملاقا ت کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں