247

کھوار کا پہلاثقافتی ناول منظر عام پہ آگیا ہے ۔کس نے لکھا ہے ؟ موضوعات کیا ہیں اس خبر میں پڑھیں۔

کھوار کا پہلا ناول “انگرستانو” چھپ کر منظر عام پر آگیا ہے، یہ ناول کھوار کے صاحب طرز انشا پردازظفر اللہ پروازؔ کی تخلیق ہے۔اس ناول کا موضوع چترالی ثقافت ہے۔چترال کی معدوم ہوتی ثقافت مختلف کرداروں اور کہانیوں کے دامن میں خوبصورتی سے سمویا ہے۔ ادبی حلقوں میں اس ناول کو ایک خوبصورت اضافے کے ساتھ ساتھ چترالی تہذیب و تمدن کو محفوظ کرنے کی ایک قابل تحسین کاوش قرار دی جارہی ہے۔اس ناول کو مادر ٹانگ انیشیٹیوز فار ایجو کیشن اینڈ ریسرچ کے ذیلی ادارہ میئر پبلیکشز کے زیر انتظام شائع کیا گیا ہے۔اس ضخیم ناول کی تقریب رونمائی عنقریب چترال میں منعقد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں