206

مبارک خان مبارک مرحوم کی یاد میں ریڈیو پاکستان چترال کے اسٹوڈیو ایک پروگرام منعقد

چترال ( نمائندہ چترال) چترال کے ممتاز شاعر و ادیب و فنکار مبارک خان مبارک کی وفات کے بعد اُن کی یاد میں ایک پروگرام ریڈیو پاکستان چترال کے اسٹوڈیو میں منعقد ہو ا ۔ اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض معروف شاعر اقبال الدین سحر نے انجام دی ،جبکہ مایا ناز دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، معروف محقق پروفیسر ممتاز حسین اور سینئر صحافی محکم الدین نے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مبارک خان مبارک مرحوم نے عوامی شاعر کے طور پر چترال کے لوگوں کے دلوں میں مقام پایا ۔ اور عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے اپنے اشعار کو زبان دے کر ایک نڈر لیڈر کے طور پر پیش کیا ۔ اور حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے ہر مسئلے کو انہوں نے نہ صرف اشعار کے قالب میں ڈالا ۔ بلکہ اپنے کلام کو ترنم کی زبان میں پیش کرکے دادو تحسین حاصل کی ۔حاضرین نے کہا ۔ کہ انہوں نے شاعری کے ہر صنف پر طبع ازمائی کی ۔اور خوب کی ، انہوں نے اسلامی تعلیمات کو جہاں موضوع سخن بنایا ، وہاں بزرگوں کے حالات کو قوالی کا جامہ پہنا کر نوجوان نسل کو والدین ، اساتذہ اور بزرگوں کے احترام کی نصیحت کی ۔ اسی طرح چترال کے اقدار کی پاسداری ثقافت و روایات کے تحفظ کے حوالے سے بھی اپنے کلام کے ذریعے کھو قوم کو جھنجھوڑنے کی بھر پور کوشش کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مبارک خان مبارک مرحوم نہ صرف شاعر و ادیب تھے ۔ بلکہ بیک وقت اُس میں کئی خوبیاں اور صلاحیتیں موجود تھیں ۔ انہوں نے چوب سازی کو بھی کمال تک پہنچایا ۔ اور فنکاری میں بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتے تھے ۔ آپ آزاد اور خوش طبع شخصیت کے مالک تھے ۔ اس لئے ہر کسی سے دل کھول کر ملتے ۔ انہوں نے اردومیں بھی اشعار کہے ۔ لیکن سادہ کھورار کو ہمیشہ فوقیت دی ۔ قبل از پروگرام اُن کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی ۔ جسمیں سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان جاوید اقبال اور پروڈیوسر فرید احمد بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں