267

ڈسٹرکٹ انتظامیہ مارکیٹ میں سوختنی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔مختار احمد سنگین

چترال (نمائندہ )صدر تحریک حقوق عوام چترال مختار احمد سنگین نے سردیوں کی آمد کے ساتھ مارکیٹ میں جلانے کی لکڑی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں سوختنی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنایا جایا۔مختار احمد سنگین نے وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کو قدرتی مائع گیس فراہم کرنے کے لئے سروے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق 2017میں چترال کے مختلف علاقوں،جن میں چترال،دروش،گرم چشمہ،کوغذی،بونی،مستوج،ریشن،وریجون،کوشٹ ،شاگرام شامل ہیں میں گیس پلانٹس لگاکر عوام کو سستا ایندھن فراہم کریں اس سے جنگلات کی کھٹاؤں اورماحول کی تبدیلی میں کمی آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں