217

ایس آرایس پی کے زیرنگرانی وادی کالام میں1.2میگاواٹ بجلی گھرکاافتتاح ،2میگاؤاٹ کابجلی چترال ٹاون کے لئے گولین برموغ میں عنقریب مکمل ہوجائے گا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)یورپی یونین کے تعاون سے سرحدرورل سپورٹ پروگرام کے زیرنگرانی وادی کالام میں1.2میگاواٹ بجلی گھرکاافتتاح کیاگیا۔ ایس آرایس پی کے زیراہتمام 24کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس پن بجلی گھرسے وادی کالام کے ہزاروں گھروں ،دوکانوں اورہوٹلوں کو24گھنٹے سستی بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ تقریب میں یورپی یونین کے سفیرجین فرینکوئس کوٹین ،وزیرکھیل ثقافت میوزیم 1اورامورنوجوانان محمودخان ،سی اوسرحدرورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعودالملک،رکن صوبائی اسمبلی سیدجعفرشاہ،ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمدعلی شاہ،چیئرمین آرایس پی این شعیب سلطان،ڈی پی ایم ایس آر ایس پی چترال طارق احمددعلاقے عمائدین اور عوام کثیرتعدادمیں موجود تھے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجلی گھریورپی یونین کے طرف سے پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے ہزاروں گھروں کوچوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے قریبی 5تعلقات ہیں اور یورپی یونین پاکستان اورسوات میں عوام کی فلاح وبہبودکے مزیدایسے منصوبے تکمیل تک پہنچائے گا جس سے یہاں سے غربت کاخاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے سفیرجین فرینکوئس کوٹین نے کہاکہ یورپ کے لوگوں کے ٹیکس کے پیسہ سے ہم ترقیاتی منصوبے کررہے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ دنیامیں امن اورترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں کوئی سیاسی نمائندہ نہیں ہوں پاکستانی سیاستدانوں کی طرح آپ سے کوئی وعدہ نہیں کرونگا، کوشش ضرور کرونگا کہ کالام کے محرومی دور کرنے کے لے یورپی یونین اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پریورپی یونین کے سفیرجین فرینکوئس کوٹین،وزیرکھیل ثقافت میوزیمہ اورامورنوجوانان محمودخان،رکن صوبائی اسمبلی سیدجعفرشاہ،ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمدعلی 2شاہ،چیئرمین آرایس پی این شعیب سلطان نے سی او سرحدرورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعودالملک کے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسعود الملک اپنی صلاحیت بروکارلاکردن رات محنت کرکے سوات چترال کے ترقی اوربحالی میں نمائیاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی زندہ مثال اشورہ کالام میں 31.2میگاؤٹ بجلی گھرآپ کے سامنے مکمل ہوچکاہے جوغیرسرکاری ادارے کابنایاہوپہلابڑا بجلی گھرہے اور2میگاؤاٹ کابجلی چترال ٹاون کے لئے گولین برموغ میں عنقریب مکمل ہوجائے گا۔اس کے ساتھ حفاظتی بندیں،سڑکوں اورنہروں کی مرامت بھی حکومت کے روبرو کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام شہزادہ مسعودالملک کوعمربھردعائیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں