40

دنیامیں واحد ملک مملکت عزیز خداداد پاکستان ہے جو ناقص اندازوں اور کھوکھلی سروئے رپورٹس کی بنیادوں پر چل رہا ہے،ریحان عبادی

سکردو( نمامہ نگار) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی جو کہ حکمرانوں کی نااہلی کی واضح ثبوت ہے۔ اور اس کے نقصاں پورے ملک کو ہو رہا ہے۔ دنیامیں واحد ملک مملکت عزیز خداداد پاکستان ہے جو ناقص اندازوں اور کھوکھلی سروئے رپورٹس کی بنیادوں پر چل رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل جوں کے توں رہے اور حکمران اپنی مستیوں میں کھیل کھیلتے رہے ۔ اس سلسلے میں ملک کی باقی حصوں کی طرح گلگت بلتستان بھی نقصانات کی زد میں ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتہائی جرات مندانہ قدم اٹھا یا ہے اگر ارباب اقتدار واقعی جمہوری اور عدالتی اصولوں کو مانتی ہے تو سپریم کورٹ کے حکم پر فوراََ عمل کرتے ہوئے پورے ملک میں مردم شماری کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں