234

اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ چترال میں خصوصی افرادکاعالمی دن منایاگیا،جس کی مہمان خصوصی شہزادہ فرہاد عزیزتھے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)خصوصی افرادکے عالمی دن تین دسمبرکے موقع پر اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ برائے ذہنی پسماندہ ، جسمانی معذور بچے چترال میں ہندوکش ایسو ایش برائے پیراگلائڈنگ کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ہندوکش ایسو ایش برائے پیراگلائڈنگ کے صدرشہزادہ فرہادعزیزاورصدرمحفل سماجی کارکن (ر)اسسٹنٹ کمشنر چترال جاجی فضل الرحمن تھے۔نظامت کی فرایض سوشل ویلفئیرافیسر تاج الدین نے انجام دے رہے تھے۔پروگرام میں اساتذہ تنظیم برائے اسپیشل 1ایجوکیشن چترال سمیت دیگر شرکاء میں والدین ،خصوصی بچے اور HICAPکے نمائندے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔خصوصی طالب علم ادیس حیات شاہ نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی۔ادارے کے انچارچ سیّد نبی حسین نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اور خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی افراد کو حاصل سہولیات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے درپیش مشکلات پرروشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب شاہی مسجد چترال مولاناخلق الزامان،صدرفٹبال ایسوسی ایشن چترال حسین احمد،ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدرسیف اللہ جان ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال یوسی چترال ٹودیوان ریاض احمدنے خطاب کرتے 2ہوئے خصوصی افراد کے حقوق اورحکومت کی نااہلی پرافسوس کیاانہوں نے اسپیشل ایجوکیشن چترال کی کارکردگی کوبہت سراہااورمالی تعاون کی یقین دہانی کی اس موقع پرممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال یوسی چترال ٹودیوان ریاض احمدنے اپنے یوسی کے فنڈزسے اسپیشل ایجوکیشن کے خصوصی بچوں کے لئے مطالعاتی دورے کے لئے دولاکھ روپے کااعلان کیااورساتھ ہی ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے ممبرساجدبن ضیاء نے 20ہزارروپے کاچیک بھی دے دیا۔تقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ فرہاد عزیز نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذامیں خصوصی بچوں کی تعلیم تربیت پرادارے کے منتظمین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش پیش کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے لئے عنقریب مطالعاتی دورے کے ساتھ فلائنگ مظاہرے کااعلان کیا ۔انہوں نے ائندہ بھی خصوصی بچوں اورادارے کے ساتھ ہرطرح تعاون کرنے کی یقینی دہانی کی۔تقریب کے آخرمیں خصوصی بچوں میں ہندوکش پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے کپڑے اورنقدانعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں