232

عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ

چترال(نمائندہ )کمانڈرچترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے ارندو کا دورہ کیا اور ارندو گول کمسئی روڈ پر ہونے والےimg_7456 کام کا جائزہ لیا۔اس موقعے پرارندو گول مشادام کے مشران اور ٹھیکہ دار بھی موجودتھے۔ٹھیکہ دار نے روڈ پر ہونے والے کا م کی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔جس پر کرنل نظام الدین شاہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر مشادام گاؤں کے لوگوں نے علاقہ آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ کرنل نظام الدین شاہ نے علاقہ کے عوام کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی اور کہا کہ ارندو گول کمسئی روڈ گاؤں مشادام تک مکمل ہوچکی ہے اور مزید کام زور شور سے جاری ہے۔ارندو کمسئی روڈ سے نہ صرف اہل علاقہ کوروڈ کی سہولت میسر آئیگی بلکہ علاقے کی تعمیر وترقی میں بھی مدد ملے گی۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس پولیس تھانہ ارندو اور چترال لیویز (بارڈر پولیس) یونٹ بھی گئے۔اور جوانوں سے ملے اور اُن کی بلند حوصلہ کی تعریف کی اور اُنہیں کیش انعامبھی دئیے۔اسکے بعدگورنمنٹ ہائی سکول ارندو گئے جہاں اساتذہ اوربچوں سے ملےاور ہرقسم کی تعاون اور مددکی یقین دہانی کی۔دورے سے واپسی پر مکتب سکول ڈمیل نثار گئے جہاں اُن کی خصوصی ہدایت پردواضافی باتھ روم،رنگ ورغن،کارپٹنگ،سیلنگ،دروازے ،شیشے اورجالیاں لگوائے گئے تھے۔جس کا اُنہوں نے فیتہ کاٹ کرافتتاحکیا۔اہل علاقہ نے پاک آرمی اور علاقے کے لئے کیے جانے والے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورکمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے اہل علاقوں کو ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں