225

غیر اغلانیہ طور پر کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اورانتہائی کم وولٹیچ سے اہالیاں چترال کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،امیرجماعت اسلامی مولانا جمشیداحمد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال شہر اور مضافات میں پیسکو کی طرف سے غیر اغلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی ضلع چترال نے شاہی بازار مسجد سے جلوس نکالا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے میں بدل گئی جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد ، نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان ، تحصیل امیر عتیق الرحمن اور نائب سیکرٹری قاری فدا محمد نے خطاب کرتے ہوئے پیسکو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غیر اغلانیہ طور پر کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اورانتہائی کم وولٹیچ سے اہالیاں چترال کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ ایک طرف وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتے ماہ اپنے دورہ چترال کے دوران چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے برعکس بجلی کی فراہمی کی حالت پہلے سے بھی ذیادہ خراب ہے ۔ ان کاکہنا تھاکہ ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور غیر اغلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کی جان چھوٹ گئی ہے لیکن چترال میں بجلی کی فراہمی سے ذیادہ بدترہے جس کا حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر صورت حال میں بہتری نہ لانے پر وہ پیسکو کے مقامی دفتر کو تالا لگانے پر مجبورہوں گے۔ اس موقع پر گولین گول میں ایک این جی او کی طرف سے زیر تکمیل بجلی گھر کے کام میں تیزی لانے اور اسے جلد مکمل کرکے چترال ٹاؤن کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی اندوہناک اذیت سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں