263

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنورتی ہے،ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولاناعبد الشکور

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز میں2016کے پوزیشن ہولڈرطلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرام منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولاناعبد الشکوراورصدرمحفل ڈی ای او ضلع چترا ل حاجی حنیف اللہ تھے ۔پروگرام میں ڈی کم،بی کم اورایم کم میں پہلی ،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولاناعبد الشکور، ڈی ای اوچترال اورپرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف 2منیجمنٹ سائنسزصاحب الدین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دورجدیدمیں تعلیم کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ اس لئے دن رات محنت کرکے پڑھنے کی ضرورت ہے ۔ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنورتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف 1المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے۔ اسلام میں علم حاصل کرنا فرض قرار دیاگیا ہے آج کے اس پُر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبا و کو جدید طریقہ تدریس کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے سنہری مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ اس لئے طلباء سخت محنت کر کے اپنے اساتذہ ‘ والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر طلباء نے حمدباری تعالیٰ ،نعت مقبول ،مختلف موضوع پر تقریر،ملی نغمہ اورخاکے پیش کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں