Skip to content
چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈی ایچ کیوہسپتال میں ریٹائرڈہونے والے نرس فضل الروف اورنرسنگ سپر نٹنڈ نٹ گلشن اسرارکی چترال سے بحیثیت ٹیوٹرایل آرایچ تبدیلی کے موقع پر الوداعی پارٹی دی گی۔اس موقع پرایک پروگرام منعقدکیاگیا۔جس سے سابق ایم ایس ڈاکٹر فضل الملک جیلانی ،میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹررکن الدین اورناصرعلی نے خطاب میں نرسنگ اسٹاف کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نرسنگ سٹاف کسی بھی
ہسپتال میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کاکرداراہمیت کاحامل ہیاور ہم ان پر فخرکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کوبہترعلاج فراہم کرنے میں نرسنگ اسٹاف کااہم کردارہے اس پروگرام میں ڈاکٹرز،نرسنگ اوردیگراسٹاف نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں