Skip to content
چترال(ڈیلی چترال نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وایگزیکٹومجسریٹ چترال رخسانہ جبین کی زیر نگرانی 3080گرام چرس اور28لیٹردیسی شراب تلف کئے گئے ۔ مذکورہ منشیات تھانہ آیون،بمبوریت اورکوغذی کے احاطے میں پکڑے گئے تھے ، جو کہ عدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز جلائے گئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رخسانہ جبین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے منشیات کا
ناسور ختم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔ اور مقامی پولیس کا کردار اس حوالے سے باعث تحسین ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومتی ادارے منشیات سمگلنگ اور اس کے استعمال پر اُس وقت کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جب کمیو نٹی اس کے قلع قمع اور خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کی مدد کرے ۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں