285

قومی احتسابی بیرو (ANB) کے تعاون سے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں پینٹنگ کا مقابلہ

گلگت(نمائندہ  ) ادارہ برائے قومی احتسابی بیرو گزشتہ نصف عشرے سے گلگت بلتستان میں مصروف عمل ہے ۔ یہ ادارہ بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں عوام خاص کر نئی نسل کوآگاہی پروگرموں کے ذریعے بدعنوانی کو جڑوں سے اُکھاڑنے کی بہترین کوشش کر رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں NAB نے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے درمیاں تصویری کہانیوں کے ذریعے بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاجس میں گلگت بلتستان کے تیرہ سکولوں کے علاوہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت کے طالبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا ۔ اس مقابلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے آٹھویں جماعت کے طالب علم صیام بل خان برچہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈراموں کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت میں منعقد ہوئے ۔ڈراموں کے مقابلوں میںآغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ نے پہلی پوزیشن لے کر کامیابی کا سہرا اپنے سکول کے سر سجایا ۔اس موقعے پر NAB کے ڈائریکٹر جنرل جناب ظہر شاہ نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کا تفصیلی دورہ کیا ۔ موصوف کے ہمراہ گلگت بلتستان کے سرکاری و غیر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اکے کے ای ایس پی (GB) کے جنرل منیجر بہادر علی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ظہیر شاہ نے اس تقریب کے لئے بہترین علمی ماحول مہیا کرنے پر اے کے ایس پی گلگت بلتستان کے جنرل منیجر بہادر علی اور سکول کے انتظامیہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے سکول ہذا کے بچوں سےبد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول جیسے سکولوں کے طلبا جب میدان عمل میں قدم رکھیں گے تو ملک سے بد عنوانی کی جڑیں خود بخود اُکھڑ جائیں گی ۔
دوسرے دن گونمنٹ ڈگری کالج برائے خوائین کے ہال میں بد عنوانی کے خاتمے سے متعلق ایک سمینار ہوا ۔ سمینار کی آخری نشست میں تقریب تقسیم انعامات سجائی گئی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کی اور جیتنے والے طالبۂ طالبات میں انعامات تقسیم کیاور اپنی تقریر میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکولز کے طلبأ و طالبات کی کوششوں کو سراتے ہوئے ڈراموں اور تصویری خاکوں کے ذریعے بد عنوانی کے سد باب کی بہترین کوششوں کی بار ہا تعریف کی اور طلبأ و طالبات کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے بد عنوانی جسے لعنت کے خاتمے کا تہیہ کیا اور بچوں کو شاباش دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں