228

پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار،ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد،سلمان زین العابدی، شہزادہ فرہاد عزیزسمیت 47مسافرسوارتھے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق 8لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

 چترال(نامہ نگار)بدھ کی شام چترال سے اسلام آباد جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانیوالا پی آئی اے کے کا ٹربو ATR طیارہ پرواز نمبر 661کیلئے شام 3:30پر اڑان بھرا اور اس پرواز کو شام 4:40بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر شام 4:20پر طیارہ کا رابطہ کنٹرول ٹاؤر کے ساتھ طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور جلد ہی ایبٹ آباد کے تحصیل حویلیاں کے علاقے میں طیارے کے کریش ہونے کی تصدیق ہو گئی۔حادثے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ،معروف مبلغ جنید جمشید،ہاشو فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر سلمان زین العابدین،چترال پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ فرہاد عزیز،معروف کاروباری شخصیت حاجی تکبیر اور تین غیر ملکیوں سمیت 47مسافر سواراور عملے کے 5افراد سوار بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے میں تین غیر ملکی بھی سوار تھے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چترال میں صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حویلیاں سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت پاک آرمی کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق 8لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مزید تفصیلات

پی آئی اے نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے پی کے 661میں سوار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ ڈی سی او چترال اسامہ وڑائچ سیٹ نمبر21اے،نعت خواں جنید جمشید،سیٹ نمبر 27 اے اور انکی اہلیہ نیہا جنید سیٹ نمبر 27 سی پر بیٹھی تھیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بدقسمت پی کے 661 طیارے میں سوار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے جن میںڈی سی او چترال اسامہ وڑائچ سیٹ نمبر21اے، نعت خواں جنید جمشید،سیٹ نمبر 27 اے انکی اہلیہ نیہا جنید سیٹ نمبر 27 سیپر موجود تھیں، جبکہ ان کے علاوہ طیارے میں موجود مردوں میں عابد قیصر سیٹ نمبر 2جے، احسان 30 سی،احترام الحق 27 ایل،اکبر علی26جے، اختر محمود23 اے،عامر شوکت25سی،عاصم وقاص1جے،عتیق محمد3اے،فرحت عزیز25جے،گوہر علی29اے،چینی باشندہ ہی چینگ21اے،حاجی نواز 23 اے،ہیرلڈ قیصلر22 اے،حسن علی24ایل،ہیری22سی،محمود عاطف 26اے،مرزا گل 23جے،فرحان علی23جے،محمد علی خان 29ایل،محمد خالد مسعود28سی،نعمان شفیق2 ایل،تکبیرخان 3ایل،نثار الدین 21جے،محمد خان 26سی،محمد خاور28ایل،سلمان زین العابدین 28 اے،سامی 3جے،تیمور ارشد28جے، گل احمد اور عماد خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں